نوازشریف نے عبدالمالک کو نامزد کرکے اختر مینگل حکومت برطرف کر نے کا کفارہ ادا کر دیا: اے این پی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ بلوچ قومیت پرستوں کو صوبائی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے نوازشریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ نامزد کرکے اختر مینگل کی حکومت برطرف کرنے کا کفارہ ادا کر دیا نوازشریف نے ماضی سے سبق حاصل کیا جو خوش آئند ہے۔