• news

شیخوپورہ: باپ نے بیٹی اور اسکے مبینہ آشنا کو گولیاں مار دیں، لڑکی ہلاک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) محلہ رحمان پورہ میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی (س) اور اس کے مبینہ آشنا محمد سرور کو گولیاں مار دیں جس سے لڑکی ہلاک اور اس کا عاشق شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مخدوش حالت کے پیش نظر اس کو میوہسپتال لاہور پہنچا دیا گیا ہے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔ گزشتہ شب مقتولہ اپنے آشنا کو ملنے اس کے گھر گئی تو اس کی اطلاع اس کے والد کو ہوگئی تو والد ریاست نے اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ مسلح ہوکر لڑکے سرور کے گھر چلے گئے جہاں دونوں کو پکڑ کر اپنے گھر لے آئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی ماردی ۔

ای پیپر-دی نیشن