لبنان: سول سوسائٹی کی ارکان پارلیمنٹ پر ٹماٹروں کی بارش
بیروت (این این آئی) لبنان میں شامی جنگ کے باعث انتخابات ملتوی کرانے کے بعد پرانے ارکان پارلیمنٹ آمد پر سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے ٹماٹر برسائے، عرب ٹی وی کے مطابق سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال پانچ ماہ کی توسیع کرنے والے ارکان پارلیمان کا اس وقت ٹماٹروں سے شاندار استقبال کیا جب وہ شامی جنگ کے باعث انتخابات کو موخر کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی ہال میں داخل ہو رہے تھے۔