• news

بھارت دریائے چناب پر قبضے کیلئے لوک سبھا میں قرارداد لائے گا، ظہورالحسن ڈاہر

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرمین سندھ طاس واٹر کونسل اور چیف کوآرڈینیٹر ورلڈ واٹر اسمبلی ظہورالحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ بھارت اب یہودی لابی کے بھرپور اشتراک سے پاکستانی دریا، نیلم کا رخ موڑ کر اس تاریخی وادی کو تباہ کر رہا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق بھارت دریائے چناب پر قبضہ کرنے کے لئے لوک سبھا میں قرارداد پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے جس کے بعد دریائے چناب کے تمام حقوق بھارت کے قبضے میں آ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت پاکستان کا وجود ختم کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر اور کارگل کی جانب سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریا¶ں چناب‘ جہلم اور نیلم پر قبضہ کرنے کے قریب تر ہے جبکہ شدید دکھ اور المیہ کی بات ہے کہ ہماری کرپٹ اسٹیبلشمنٹ اور حکمران واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ پانی کے مسئلہ پر بھارت کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت امریکہ اور اسرائیل نے چار عالمی مالیاتی کمپنیوں کو یہ کام ٹھیکہ پر دے دیا ہے لیکن اب آنے والی منتخب حکومت کو اس ضمن میں اٹل فیصلہ کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن