• news

ملکی سالمیت کیخلاف الطاف کے بیانات پر ایم کیو ایم پنجاب کے 2 رہنما مستعفی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) ایم کیو ایم شمالی پنجاب کے سابق نائب صدور عمر خان علی شیرزئی اور ریئر ایڈمرل (ر) محمد نشاط رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان کی یکجہتی و سالمیت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتے، الطاف حسین کے کراچی کو پاکستان سے الگ کر نے کے بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، ایم کیو ایم کے قائد نے نوازشریف کو پنجابیوں کا وزیر کہہ کر پنجابی عوام کی توہین کی۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کو قومی سیاسی دھارے میں لانے اور ایم کیو ایم کے اوپر سے ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کی چھاپ اتارنے کے لیے شمولیت اختیار کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن