• news

ارباب غلام رحیم کو گورنر سندھ بنایا جا رہا ہے: ذرائع

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب رحیم کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سندھ کا آئندہ گورنر بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں انہیں آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے ارباب غلام رحیم نے سندھ اسمبلی کارکن منتخب ہونے کے باوجود رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ واضح رہے ارباب غلام رحیم اپنی پارٹی پیپلز مسلم لیگ کو پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن