نواز شریف کا وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنا سکیورٹی خطرات کو بڑھا دیگا ڈی آئی جی طاہر عالم کا آئی جی کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی سکیورٹی طاہر عالم نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے نواز شریف کا وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنا سکیورٹی خطرات کو بڑھا دیگا۔ پنجاب ہاﺅس میں وزیراعظم کی سکیورٹی مناسب طریقے سے تعینات نہیں ہو سکتی۔ پنجاب ہاﺅس کی دونوں اطراف کھلے ہیں، پنجاب ہاﺅس کے قریب راستہ بند نہیں کر سکتے، لوگوں کو مشکلات ہونگی۔