• news
  • image

جعلی ویزے پر سعودی عرب جانیوالے 15پاکستانی کراچی ائرپورٹ پر گرفتار

جعلی ویزے پر سعودی عرب جانیوالے 15پاکستانی کراچی ائرپورٹ پر گرفتار

کراچی (ثناءنیوز) جعلی ویزے کے ذریعے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 15 پاکستانیوں کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق عمرے کے جعلی ویزوں پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالے 15 افراد کو کراچی ائیرپورٹ کے امیگریشن پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر عمرے کے جعلی ویزے دئیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، غیرملکی ائیرلائن کی پرواز نمبر 324 سے ان افراد کو سعودیہ عرب روانہ ہونا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیرپورٹ ڈپارچر سہیل فیض کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سندھ اور پنجاب کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ ایجنٹوں نے گرفتار افراد سے 2 سے 3 لاکھ روپے فی کس وصول کئے تھے۔
ویزے

epaper

ای پیپر-دی نیشن