• news
  • image

فہمیدہ مرزا 5 سال سے زائد عرصہ سپیکر رہنے کے بعد آج سبکدوش ہو جائینگی

فہمیدہ مرزا 5 سال سے زائد عرصہ سپیکر رہنے کے بعد آج سبکدوش ہو جائینگی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پانچ سال سے زائد عرصہ بطور سپیکر فرائض سرانجام دینے کے بعد آج پیر کو نومنتخب قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پانچ سال تک ایوان کو چلایا اور بارہا حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں پیدا ہونے والی تلخیوں کے باوجود صورتحال کو سنبھالا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل اپنے اور ماضی کے تمام سپیکرز کیلئے لاکھوں روپے ماہانہ مراعات کی بھی منظوری کروائی۔

فہمیدہ مرزا/ سبکدوش

epaper

ای پیپر-دی نیشن