ایران میں صدارتی الیکشن پر دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب، موساد کے 12 ایجنٹ گرفتار
ایران میں صدارتی الیکشن پر دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب، موساد کے 12 ایجنٹ گرفتار
تہران (اے ایف پی) ایران نے صدارتی الیکشن کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی ”موساد“ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق انکی تعداد 12 ہے اور یہ الیکشن کے موقع پر خونریزی کرنا چاہتے تھے۔ ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ برآمدگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔