• news

بہاولپور صوبہ کی تحریک میں شہدا کا لہو شامل ہے، غداری کرنیوالوں کو رسوائی ملے گی، محمد علی درانی

بہاولپور صوبہ کی تحریک میں شہدا کا لہو شامل ہے، غداری کرنیوالوں کو رسوائی ملے گی، محمد علی درانی

احمد پور شرقیہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ عوام نے بہاولپور صوبہ بحالی کے مخالفین کو موجودہ الیکشن میں اپنے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ کی بحالی کی جدوجہد میں شہداءکا خون شامل ہے جو بھی اس سے غداری کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ سے ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کی متفقہ طور پر بہاولپور صوبہ کی پاس کی گئی قرارداد کو پارلیمنٹ انتخابی عمل مکمل کرنے کے بعد پہلا قدم اٹھا کر اس قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا جن پارٹیوں اور شخصیات نے بہاولپور صوبے کی تحریک کو بیچ کر بی جے پی صوبہ بنانے کی کوشش کی تھی اس الیکشن میں وہ پارٹیاں اور شخصیات عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بن چکی ہیں۔

محمد علی درانی

ای پیپر-دی نیشن