• news

پشاور: مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل

پشاور: مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ متھرا میں زرمینہ نامی شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا۔ لالہ کلے کے علاقہ میں عنایت علی جبکہ بڈھ بیر میں فائرنگ کے واقعہ میں عبادا لرحمن نامی شخص قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ متنی میں خان سڑے نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔
قتل

ای پیپر-دی نیشن