فلسطین کے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر کا صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات پر انتظامیہ کو انتباہ
غزہ (اے پی پی) فلسطین کے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر یوسف رزقہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے بارے میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رزقہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے انعقاد کا نتیجہ ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہوگا۔امریکہ کی خفیہ مذاکرات کی نگرانی پر یوسف رزقہ نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے مذاکرات کو خفیہ رکھ رہی ہے اور فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو مراعات دیئے جانے کا وسیع امکان موجود ہے۔