• news

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بیروت (اے پی پی) لبنان کے مختلف شہروں پر راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔24گھنٹوں کے دوران حرمل شہر، ہارہ اور بیکا ریجن میں 26راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو لبنان کے شہر حرمل، ہارہ اور دیگر شہروں پر 6راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ حملے شامی سرحد سے کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز 20راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ شامی سرحد کے قریب لبنان کے شہر بنی شیٹ اور سیرین ریجن پر راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔ لبنان حکومت نے شامی باغیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے شہروں پر شامی باغی حملے کر رہے ہیںجنہیں بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ باغیوں کو سبق سکھانے کے لئے جلد بڑی کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن