ویتنام کی پولیس نے عوامی مظاہرے کو منتشر کر دیا
ہوچی منہہ سٹی (اے پی پی) ویتنام کی پولیس نے چین مخالف عوامی مظاہرے کو منتشر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کم از کم پندرہ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا۔ مظاہرین چین کی جنوبی مشرقی ایشیا کے سمندری علاقے میں حاکمیت کے دعوے کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے وسطی ہنوئی میں اس مظاہرے کو پلان کیا تھا۔