• news

برش کے بجائے باسکٹ بال سے پینٹنگ تخلیق

بیجنگ (نوائے وقت نیوز) باسکٹ بال کھیلنے کیلئے ہو تی ہے لیکن چین میں ایک ایسی آرٹسٹ بھی موجود ہے برش کا استعمال کیے بغیر باسکٹ بال کے ذریعے منفرد پینٹنگ تخلیق کرتی ہے۔ ہونگ یے باسکٹ بال کو پینٹ کلرز سے بھرے برتن میں ڈبو کر اسے کینوس پر اس طرح اچھالتی ہے کہ حیرت انگیز طور پر ایک دلچسپ تصویر ابھر آتی ہے۔ یہ آرٹسٹ اپنی اس انفرادیت کے باعث مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس کے اس منفرد فن ِمصوری نے ہر ایک کو اس طریقے کی طرف متوجہ کر دیاہے جس میں کھیل بھی موجود ہے اورفن بھی۔

ای پیپر-دی نیشن