• news

جرمنی میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب

برلن (اے پی پی) جرمنی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب آگیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے تین دریاو¿ں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور مزید بارش کا امکان برقرار ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن