زیتون قدرت کی جانب سے فراہم کردہ بیش بہا نعمت ہے: طبی ماہرین
اسلام آباد (اے پی پی) زیتون قدرت کی جانب سے فراہم کردہ بیش بہا نعمت ہے جس میں 67 فیصد پانی‘ 23 فیصد تیل‘ 5 فیصد پروٹین اور ایک فیصد تک معدنی نمکیات پائے جاتے ہیں ۔ زیتون کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے اس کو پکا کر کھانے کے علاوہ زیتون سے کئی بیماریوں کا کامیاب علاج بھی کیا جاتا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون جوڑوں اور پٹھوں کے درد‘ معدہ اور آنتوں کے امراض‘ سانس کی بیماریاں‘ کولیسٹرول اور بلڈپریشر‘ گردوں‘ بالوں‘ دانتوں کے امراض‘ جسمانی طاقت کے حصول اور فالج کے علاج کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں کے علاج میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔