• news
  • image
  • text

حکومت سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کڑی سزا دے: اورنگزیب بٹ

گجرات ( نامہ نگار) مسلم لےگ (ن) کے رہنما و ممتاز بزنس مےن اورنگ زےب بٹ نے سانحہ گجرات مےں جاں بحق ہونےوالے بچوں کے لواحقےن سے فرداً فرداً انکے گھروں پر ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کےلئے صبر جمےل کی دعا کی۔ اس موقع پر اورنگ زےب بٹ نے سانحہ مےں جاں بحق ہونےوالے بچوں کے نام پر علاقے مےں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے pp110 مےں مسجد شہداءبنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بچوں کے نام سے مسجد منسوب کی جائےگی۔ والدےن کو جب بھی ہماری ضرورت محسوس ہو وہ ہمےں اپنے ساتھ پائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سانحہ گجرات کے ذمہ داران کا تعےن کرکے انہےں کڑی سے کڑی سزا سے دوچار کرے ۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر رضوان اسلم بٹ، مےر انجم دےگر ہمراہ تھے۔ 

epaper
گجرات: مسلم لیگی رہنما اورنگزیب بٹ کوٹ فتح دین میں سانحہ منگووال میں زخمی ہونے والے بچوں کو پیار کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن