ملک کے 62 اضلاع میں تل کی کاشت
اسلام آباد (اے پی پی) تل دنیا کے تقریباً 70 ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ جن میں سے 26 ممالک کا تعلق براعظ افریقہ جبکہ 24 کا تعلق ایشیاءسے ہے۔ پاکستان بھر میں 62 اضلاع جبکہ صوبہ پنجاب میں 34 اضلاع میں فصل کاشت کی جاتی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تل کے بیج میں 50 تا 60 فیصد تیل اور 22 فیصد پروٹین ہوتی ہے جبکہ اس کھلی میں پروٹین کی مقدار 42 فیصد تک ہوتی ہے جو جانوروں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ تل کے بیج اور تیل کا استعمال ادویہ سازی کی صنعت میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کئی طرح کی بیماریوں کے علاج کے لئے تل اور اس کا تیل انتہائی مفید ہیں۔