سپاٹ فکسنگ میں ملوث شری سانتھ نے جیل جاتے ہی کھانے پینے میں کمی کر دی ‘8 کلو وزن کم
نئی دہلی(این این آئی) سپاٹ فکسنگ میں ملوث شری سانتھ جیل میں جاتے ہی کھانا پیناکم کر دیا ¾ 8کلو کے قریب وزن کم ہوگیایہ انکشاف قیدیوں کی اصلاح کرنے والے پادری جان پتھووا نے کیا ، ان کا کہنا ہے کہ جب میں تہاڑ جیل میں شری شانتھ کے سیل کے قریب گیا تو وہ دوڑ کر میرے پاس آیا اور رونا شروع کردیا۔انہوںنے بتایا کہ ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا جس کی وجہ سے جیل آنا پڑے۔