• news

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘ مختلف شہروں میں ریسلنگ کے تربیتی کیمپ شروع

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘ مختلف شہروں میں ریسلنگ کے تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری محمد اصغر نے کہا ہے کہ ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کیلئے مختلف شہروں میں تربیتی کیمپس مرحلہ وار جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ملک بھر سے اچھے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے اور اس پروگرام کے تحت ملک کے تمام شہروں میں دو ، دو ماہ کے تربیتی کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں اختتام پزیر ہوگیا ہے، دوسرے مرحلے کا کیمپ سیالکوٹ جبکہ تیسرے مرحلے کا کیمپ لاہور اور ساہیوال میں لگایا جائیگا۔ سیکرٹری نے کہاکہ تمام شہروں میں تربیتی کیمپ ختم کرنے کے بعد ہر شہر سے اچھے اچھے جونیئر کھلاڑیوں کال انتخاب کرینگے اور انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 ماہ سے سیالکوٹ میں جاری تھا۔ تربیتی کیمپ میں 18جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق کیمپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن