• news

فیصل آباد ریجن پر ایڈہاک کا مقصد کچھ لوگوں کو نوازنا ہے، فیصل نیازی طارق گیلانی، ندیم ہارون، طارق فرید

فیصل آباد ریجن پر ایڈہاک کا مقصد کچھ لوگوں کو نوازنا ہے، فیصل نیازی طارق گیلانی، ندیم ہارون، طارق فرید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جھنگ، بھکر اور قصور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور اور فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے فیصل آباد ریجن کے صدر چودھری محمد انور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور میں علاقے میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد ریجن پر غلط ایڈہاک لگایا ہے جس کے مقاصد کچھ اور لوگوں کو نوازنا ہے۔ بھکر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل نیازی، جھنگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گیلانی، قصور کے صدر ندیم ہارون اور فیصل آباد کے سیکرٹری طارق فرید نے اپنے بیان میں چودھری محمد انور کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں ان افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی عائد کی ہے۔ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ ایک سے زائد مرتبہ کی اپنی مدت پوری کر چکے ہیں لیکن ان کو پی سی بی نہیں ہٹایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نئی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف مہیا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن