• news

سپریم کورٹ سے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سپریم کورٹ سے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے سپریم کورٹ کی جانب سے بطور چیئرمین نیب اپنی تقرری غیر قانونی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست دی تھی جو رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ نظرثانی درخواست میں مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے لیکن نقول نہیں لگائی گئیں جبکہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے درخواست کے ساتھ عدالتی حکم کی کاپی بھی نہیں لگائی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صدر مملکت کی جانب سے قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔
درخواست واپس

ای پیپر-دی نیشن