• news

وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے وفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی کی مبینہ غیرآئینی تقرری کے خلاف درخواست پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں (سلمان فاروقی) اور درخواست گزار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اسی نوعیت کے مقدمات کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے کیس کو آج 4 جون کو سماعت کیلئے فکسڈ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان فاروقی کی بطور وفاقی محتسب اعلیٰ مبینہ غیرآئینی تقرری کیخلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر عادل گیلانی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ازخود نوٹس

ای پیپر-دی نیشن