• news

جسٹس افتخار کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

جسٹس افتخار کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کے لئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ شاہجہان خان درانی کی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس تقریباً دو سال معزول یا غیر فعال رہے، ابھی عوام کو ان کی ضرورت ہے ان کے آنے سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی، ادارے مضبوط ہوئے، کرپشن اور بدعنوان عناصر کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوئی، لوٹی ہوئی قومی دولت واپس آئی، غریب افراد کو سوموٹو ایکشن کے ذریعے ریلیف ملا، ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی جائے۔
درخواست

ای پیپر-دی نیشن