سعودی عرب میں پہلے ویمن سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
ریاض (سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں پہلے ویمن سپورٹس کمپلیکس کو کھول دیا گیا۔ صوبہ الخبور میں قائم ہونے والے ویمن کمپلیکس میں تجارت پیشہ اور دیگر خواتین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سعودی عرب میں اسلامی اور شرعی قوانین کے تحت مردوں اور خواتین کو اکٹھے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے کیلئے ممانعت ہے۔ کمپلیکس میں خواتین کراٹے، یوگا، فٹنس اور کھیلوں کیلئے یہاں آ سکتی ہیں۔