رکی پونٹنگ نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا
لندن (آئی اےن پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں 81سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔پونٹنگ نے یہ ریکارڈ انگلینڈ میں سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف بنایا ، انھوں نے 182 گیندوں پر 120 رنز بنائے۔پونٹنگ نے یہ ریکارڈ فرسٹ کلاس کی 489 اننگز میں بنایا جب کہ ٹنڈولکر نے 486 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اس قبل بھارت کے سنیل گواسکر بھی 81 سنچریاں بنا چکے ہیں۔