• news

آئی پی ایل سے چیر لیڈرز، آفٹر پارٹیز اور سٹرٹیجک ٹائم آﺅٹ کا خاتمہ ہونا چاہئے : جگ موہن ڈالمیا

کولکتہ (آئی این پی) قائمقام صدر بھارتی کرکٹ بورڈ جگ موہن ڈالمیا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل سے چیر لیڈرز، آفٹر پارٹیز اوراسٹریٹیجک ٹائم آﺅٹ کا خاتمہ ہونا چاہیے، بورڈ نے 10 نکاتی پلان بھی تیار کر لیا ہے‘ چیر لیڈرز، آفٹر پارٹیز اور سٹرٹیجک ٹائم آﺅٹ کا خاتمہ ہونا چاہئے، ہم اس کےلئے کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ معاملات کی خرابیوں کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ بہت بدنام ہو گیا، ہم نے معاملات بہتر کرنے کےلئے 10 نکاتی پلان تیار کر لیا ہے، جلد ہی تمام معاملات بہتر ہونے کی امید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن