عبوری کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی پی او اے عبوری کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ عبوری کمیٹی کے سربراہ آصف باجوہ کی زیرصدارت گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پی او اے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پی او اے کا الیکشن 5 جولائی کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند حضرات 14 سے 18 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ انہیں 21 جون تک جمع کرایا جا سکے گا۔ شیڈول کے مطابق حتمی امیدواروں کی لسٹ 2 جولائی کو آویزاں کر دی جائے گی جبکہ الیکشن 5 جولائی کو منعقد ہونگے۔