فرنچ اوپن ٹینس: اعصام الحق کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پیرس (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور زمبابوے کی کارا بلیک نے فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اعصام الحق اور کارابلیک نے کوارٹر فائنل میں روس کی ماریہ پیٹرروا اور کولمبیا کے جواین سباستین کبل کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور انکے پارٹنر جولین راجر مینز ڈبلز کے تیسرے راو¿نڈ میں شکست کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر، سپین کے ڈیوڈ فیرر، فرانس کے جوویلفرائیڈ سونگا اور سپین ٹومی روبریڈو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ نیکولس الماگرو، جائلز سیمن اور کیون اینڈرسن چوتھے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، پولینڈ کی فورتھ سیڈ آگنیسکا راڈوانسکا، اٹلی کی ففتھ سیڈ سیرا ایرانی اور روس کی سوتیلانا کزنٹسوا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی کی انجلی کیو کربر،سربیا کی اینا آئیوانوچ، اٹلی کی روبرٹا وینسی اور سپین کی کارلا سوارز نوارو چوتھے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ماریہ شراپووا، ماریہ کیری لینکو، وکٹوریہ آزارنیکا نے بھی حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ رافیل نڈال، ایس موارنیکا، نووک ڈجکووچ، ٹومی ہاس بھی حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔