چیمپئنز ٹرافی کے آخری دو وارم اپ میچ آج کھیلے جائیں گے
برمنگھم (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری دو وارم اپ میچ (آج) منگل کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایڈیشن کا آغاز 6 جون سے ہوگا، افتتاحی میچ گروپ بی کی ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔