• news

سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے اخراجات میں کمی کا عندیہ

اسلام آباد (جاوید صدیق) قومی اسمبلی کے نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اخراجات نمٹانے کا عندیہ دیا ہے۔ گذشتہ روز سپیکر کے عہدہ کے لئے منتخب ہونے کے بعد سپیکر نے اس کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کیا۔نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے سپیکر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس صرف اسلام آباد میں منعقد کرنے کی پابندی لگا سکتے ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں کے دوسرے شہروں میں اجلاس منعقد کرنے پر بھاری اخراجات اٹھتے ہیں۔ اگر یہ اجلاس صرف دارالحکومت میں منعقد ہوں تو اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے۔ نئے سپیکر ارکان پارلیمنٹ اور عملہ کے غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ صرف انتہائی اہم نوعیت کے اور قومی مفاد میں غیر ملکی دورے ہو سکیںگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن