خواتین کی مخصوص نشستوں پر ماں بیٹی بھی رکن بن گئیں
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ماں بیٹی بھی رکن بن گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی نشستوں پر نامزد رکن مریم اورنگزیب نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ ان سے قبل انکی والدہ محترمہ طاہرہ اورنگزیب بھی رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا چکی ہیں۔ اس طرح میاں بیوی، بہنوں، بھائیوں کی جوڑیاں بھی حلف اٹھا چکی ہیں۔