• news

کھرل زادہ کثرت رائے اتحاد امت پیدل واک پر حافظ آباد سے مکہ مکرمہ روانہ

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) کھرل زادہ کثرت رائے کراچی تا مکة المکرمہ اتحاد اُمت پیدل واک کے لئے حافظ آباد سے روانہ ہو گئے، شہر بھر کی عوامی، سماجی، فلاحی تنظیموں نے اُ ن کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ واکر کھرل زادہ کثر ت رائے اس سے قبل اسلام آباد تا کراچی اور اسلام آباد تا پشاور تک امن واک کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیدل سفر کرنے پر انکا نام گینز بک آف ورلڈ میں لکھا جا چکا ہے۔ اتحاد اُمت پیدل واک پر روانگی کے موقع پر کھرل زادہ کثرت رائے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پوری دُنیا میں اور بالخصوص پاکستان میں امن و امان کے متمنی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن