• news

کوٹلی: گرمی کا ستایا نوجوان دریا میں اتر کر مشکل میں پھنس گیا

کوٹلی (نوائے وقت رپورٹ) کوٹلی آزاد کشمیر کا نوجوان اس وقت مشکل میں پڑ گیا جب وہ دریائے پونچھ میں نہاتے ہوئے اچانک تیز لہروں میں بہہ گیا۔ نوجوان گرمی سے تنگ آکر دریا میں نہانے آیا لیکن دریا کی غضب ناک موجوں نے اس کے قدم اکھاڑ دیئے۔ اسے کسی سہارے کی تلاش تھی لیکن ٹکرا گیا ایک بڑے پتھر سے اور یہی پتھر اس کی زندگی کی نوید بن گیا۔ موت کے خوف سے بے حال نوجوان نے پتھر پر چڑھ کر مدد کے لئے پکارا، لوگ جمع ہوگئے جبکہ اس دوران ریسکیو اہلکار بھی آگئے، لیکن غیر تربیت یافتہ ہونے کے سبب دریا میں اترنے سے کتراتے رہے۔ آخرکار مقامی لوگ ہی ٹیوب اور رسے کی مدد سے تیز موجوں کا مقابلہ کرتے لڑکے تک پہنچے اور اس کی جان بچائی۔ 

ای پیپر-دی نیشن