یہ دور تحریک انصاف کا ٹیسٹ ہے‘ خیبر پی کے میں ناکام ہوئی تو پنجاب میں بھی برا حال ہو گا : شاہ محمود
یہ دور تحریک انصاف کا ٹیسٹ ہے‘ خیبر پی کے میں ناکام ہوئی تو پنجاب میں بھی برا حال ہو گا : شاہ محمود
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مستقبل خیبر پی کے میں کارکردگی سے وابستہ ہے اگر پی ٹی آئی خیبر پی کے میں ناکام ہوئی تو پنجاب میں بھی برا حال ہو گا۔ پی ٹی آئی ایک مکمل اپوزیشن ہے مک مکا نہیں‘ ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ڈرون حملوں پر موقف واضح ہے۔ پیپلزپارٹی کے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ پیر کے روز یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اے نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حکمت عملی طے کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ چلانے کا کافی تجربہ ہے اور ہمیں پتہ ہے ہم نے کیا کرنا ہے۔
شاہ محمود