ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہتی تو بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا: کیپٹن صفدر
ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہتی تو بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا: کیپٹن صفدر
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہتی تو قوم کو آج بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ پیر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپیکر شپ کے امیدوار سردار ایاز صادق انتہائی قابل انسان ہیں اور ان کے ماضی سے پوری قوم آگاہ ہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد سمیت پارٹی کا مشترکہ انتخاب ہیں۔ انشاءاللہ اب اس کا بہتر نتیجہ برآمد ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے علاقائی جھگڑوں میں نہیں پڑنا‘ ہم نے پاکستان کو بحران سے نکالنے کی کوشش کرنی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے، موٹروے بنائی، بھاشا ڈیم کا آغاز کیا اور نیلم جہلم پراجیکٹ کی ابتدا کی۔
اس وقت بھی ہمیں بحرانوں کا ادراک تھا اگر ہماری حکومت قائم رہتی تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
کیپٹن صفدر