• news

بلوچستان کے 100 افسروں کو ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی منظوری دیدی

بلوچستان کے 100 افسروں کو ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے حکومت بلوچستان سے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے 100 افسران کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر وفاقی وزارتوں/ڈویژنوں/ملحق محکموں میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ فیڈرل سروسز میں صوبے کی نمائندگی میں کمی کو دور کرنے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کیا ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت میں تین سال کے عرصے کے لئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے 100 موزوں افسران کی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی ملازمتوں اور محکموں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران کی موجودہ نمائندگی کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم کی زیر صدارت 23 اپریل 2013ءکو اجلاس منعقد ہوا تھا۔
ڈیپوٹیشن

ای پیپر-دی نیشن