مہنگائی میں اضافے کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
مہنگائی میں اضافے کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ مئی میں افراط زر 5.1 فیصد کی سطح پر رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں افراط زر کی شرح 7.5 فیصد کی سطح پر رہی۔ اس دوران پیاز کی قیمت میں 106 فیصد اضافہ ہوا ، ٹماٹر کے نرخوں میں 77 فیصد ، تازہ سبزیوں میں 29 فیصد ، گندم میں 15 فیصد جبکہ کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ گیارہ ماہ میں دال چنا کی قیمت میں 21 فیصد ، چکن کی قیمتوں میں 15 فیصد جبکہ گیس اور موٹر فیول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
مہنگائی کی شرح