سمن آباد اور اقبال ٹاﺅن سے متعدد بجلی چور گرفتار
سمن آباد اور اقبال ٹاﺅن سے متعدد بجلی چور گرفتار
لاہور (نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ گذشتہ روز ایس ای سیکنڈ سرکل رانا طارق کی تشکیل کردہ ٹیموں نے درجنوں بجلی چور پکڑ لئے۔ ایکسئین اقبال ٹاﺅن اقبال مغل نے ایس ڈی او اقبال ٹاﺅن منظورالحسن کے ساتھ گذشتہ روز سینکڑوں میڑ چیک کئے۔ ایکشن کے دوران 70سے ذائد بجلی چور پکڑ لئے گئے جن کو لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے گئے۔ اس کے ساتھ 8بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئیں۔ ایکشن اقبال ٹاﺅن اقبال مغل نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے دریں اثناءایڈیشنل ایس ای سمن آباد انجینئر محمد انورقسیم قریشی اور ایس ڈی او سید پور نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 72چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پندرہ لاکھ پچھتر ہزار نو سو روپے کے ڈیٹکیشن بل ڈال کر کنکشن منقطع کر دیئے اور تین کے خلاف ایف آئی آر سبزہ زار تھانے میں درج کرا دیں۔