• news

حکومت فوری طور پر فلور ملزم کو گندم جاری کرے: بلال صوفی

حکومت فوری طور پر فلور ملزم کو گندم جاری کرے: بلال صوفی

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے فلورملنگ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر بلال اسلم صوفی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ خوراک پنجاب کو احکام جاری کرکے اوپن مارکیٹ سے فلور ملوں کو ملنے والی گندم فوری طور پر ریلیز کرے اور اس ضمن میں تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلور ملوں کو اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے نہیں دی گئی تو پنجاب کے شہروں میں آٹے کی قلت بڑھے گی اور آٹا مہنگا ہو گا فلور ملیں گندم کے سرکاری کوٹے کا مطالبہ کریں گی جس سے مسائل پیدا ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن