مسلم لیگ ن کے ساتھ تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے: ثمینہ گھرکی
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ تعمیری اپوزیشن کریں گے۔ آصف علی زرداری کے دورصدارت میں ڈرون حملوں پر امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں کیاگیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، کراچی کی خراب صورتحال کے ذمہ دارغیر ریاستی عناصر ہیں۔ ڈرون گرانے کے دعویدار اپنے وعدے پورے کریں، نئی حکومت کو وسیع تر قومی مفاد میں پالیسی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بجلی کے بحران کے خاتمے کی کوششیں کیں‘ کوئی تنہا پاکستان کو مشکلات سے نہیں نکال سکتا۔