صاحبزادہ فضل کریم کا چہلم، محدث اعظم مولانا سردار احمد کا عرس 9 جون سے شروع ہوگا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا چہلم اور محدث ِ اعظم مولانا سردار احمد کا عرس 9، 10 جون کو جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہو گا۔ چہلم کا دعوت نامہ اہلسنّت جماعتوں کے قائدین، دینی مدارس کے سربراہوں، سیاسی راہنماﺅں اور ممبران اسمبلی کو ارسال کر دیا گیا ہے اور چہلم کے انتظامات کے لیے بیس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔