سیاسی قوتیں تکرار اور تصادم کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں: علامہ ریاض حسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی قیادت قومی مسائل کے حل کے لیے متحد ہو جائے۔ پاکستان کے لہولہان جسم کو اب مرہم کی ضرورت ہے۔ میاں نواز شریف روایت شکن اور روایت ساز حکمران بنیں۔ سیاسی قوتیں ٹکراﺅ اور تصادم کی بجائے مفاہمت اور مصالحت کا راستہ اپنائیں۔ نئے حکمرانوں کو مسائل کو شکست دینے کے لیے عزم اور حوصلے سے کام لینا ہو گا۔ نئی حکومت بجلی چوری روک کر اور بجلی کے بلوں کی وصولی یقینی بنا کر توانائی کا آدھا بحران ختم کر سکتی ہے۔ نئی حکومت قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کی معاشی غلامی سے نجات دلائے۔ پی آئی اے، ریلوے اور سٹیل مل کو خسارے سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔