• news

جسٹس شوکت کا مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار‘ بنچ ٹوٹ گیا

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت پر سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیق نے مشرف کی ضمانت کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خلاف میڈیا میں مہم چلائی جارہی ہے،کیس کی سماعت سے معذرت کرتا ہوں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نئے بنچ کی تشکیل کا فیصلہ آج بدھ کو کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2ججز پر مشتمل خصوصی بنچ ججز نظر بندی کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس نور الحق قریشی پرمشتمل ڈویژن بنچ آج اس مقدمے کی دوبارہ سماعت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن