• news

نوازشریف 13سال 8 ماہ بعد آج بطور وزیراعظم دوبارہ وزیراعظم ہاﺅس میں داخل ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف (آج) بدھ کو 13سال 8ماہ بعد ایک بار پھر وزیراعظم کی حیثیت سے وزیراعظم ہاﺅس میں داخل ہوں گے۔ میاں نوازشریف کو مشرف کی طرف سے انکا تختہ الٹے جانے کے بعد 12اکتوبر 1999ءکی رات حراست میں لیکر وزیراعظم ہاﺅس سے مری منتقل کر دیا گیا تھا اور وہ (آج) ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ایک بار پھر 13سال اور 8ماہ کی مدت کے بعد بطور وزیراعظم اسی وزیراعظم ہاﺅس میں داخل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن