• news

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہو گا‘ شہباز شریف‘ محمود الرشید نے کاغذات جمع کرا دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) نے میاں شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف نے میاں محمود الرشید کو میدان میں اتار دیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میاں شہبازشریف نے اپنے تجویز و تائید کنندگان رانا مشہود احمد خان، رانا محمد ارشد، ذکیہ شاہنواز خان، کرن ڈار، سید زعیم حسین قادری، ملک ندیم کامران، راجہ اشفاق سرور، رانا ثناءاللہ، ملک وارث کلو، ملک اقبال چنڑ سمیت دیگر کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی ملک مقصود احمد کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کروائے جبکہ ان کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار میاں محمود الرشید نے کاغذات داخل کروائے ان کا نام مراد داس نے تجویز کیا ہے جبکہ ثمینہ خاور حیات ان کی تائید کنندہ ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج بدھ کو شام 6 بجے کی جائے گی جبکہ وزراءاعلیٰ کے انتخابات کل جمعرات کو گیارہ بجے دن ہوگا۔ اس روز شام کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر ہاو¿س میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن