• news

چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا انتخاب چیلنج ‘ کھلاڑی قوم کو خوشیاں دیں گے: اقبال قاسم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے مورال میں اضافہ ہوا ہے جو چیمپئنز ٹرافی میں کام آئے گا۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ کھلاڑی اپنے اسی ردھم کو برقرار رکھیں گے اور ملک و قوم کو مزید خوشیاں دینگے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا انتخاب چیلنج تھا ہم نے پوری کوشش سے ایک بہترین ٹیم کا چناو کیا ہے جس میں کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان کی مشاورت شامل تھی۔جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن