بھارتی باپولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کا پول کھول دیا
برمنگھم+کارڈف (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 17 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔ چارلیز 58، ڈیوائن براوو 71، سروان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکن 280 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے۔ سنگاکارا 58، کلاسکیرا 40 اور دلہارا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آ¶ٹ کلاس کر دیا۔ بھارت نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنائے۔ کارتھک نے 146 رنز ناٹ آ¶ٹ اور کپتان دھونی نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹنگ فلاپ ہو گئی اور صرف 65 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی صرف 2 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ ویڈ 5، وارنر صفر، ہوگز 14، کپتان بیلے 1، ووگز 23، مارش صفر، واٹسن 4، فولکنر 7، جانسن 2، سٹارک صفر رنز پر آ¶ٹ ہو گئے۔ کینگروز صرف 23.3 اوورز کا سامنا کر سکے۔ یادیو نے 5، اشانت شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔